سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں 23 مارچ بروز جمعرات کو رمضان المبارک 1444 ہجری کا پہلا روزہ ہوگا
شائع 21 مارچ 2023 08:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آج چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم آج مملکت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سعودی عرب میں 23 مارچ بروز جمعرات کو رمضان المبارک 1444 ہجری کا پہلا روزہ ہوگا۔

چاند نظر نا آنے کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

Saudi Arabia

Moon sighting

Ramzan 2023