چکی کے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

مہنگی گندم سے سستا آٹا نہیں بن سکتا، چکی مالکان
شائع 21 مارچ 2023 12:58pm

چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

سبسڈی والے آٹے کے بعد اب چکی آٹا بھی مہنگا ہوگیا ہے، اور لاہور میں چکی مالکان نے چکی کے آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھا دی ہے، جس کے بعد اب چکی کا آٹا 150 کے بجائے 160 روپے کلو دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں : رمضان ریلیف پیکیج میں کن اشیا پر کتنی رعایت ملے گی؟

دوسری جانب چکی مالکان کا کہنا ہے کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 5200 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے ، اور گندم کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، مہنگی گندم سے سستا آٹا نہیں بن سکتا، اس لئے مجبوراً آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

Flour Shortage

flour mills

Flour Crisis