آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید عہدے سے فارغ

خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے افسر علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا
شائع 15 مارچ 2023 05:20pm
سابق آئی جی جی بی محمد سعید وزیر۔ فوٹو — فائل
سابق آئی جی جی بی محمد سعید وزیر۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے اسپیکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا۔

محمد سعید وزیر کو عہدے سے برطر ف کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے افسر علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے۔