Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا

فواد چوہدری کی لاہور کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور
شائع 14 مارچ 2023 03:05pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو 14 دن تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی لاہور مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

فواد چوہدری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، اور لاہورکی عدالت میں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت کی درخواست دی۔

فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر احکامات جاری کئے، عدالت نے فواد چوہدری کی 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لاہور کی عدالت میں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت کرائی ہے۔

pti

Islamabad High Court

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div