مجسٹریٹ کا قائد آباد تھانے پر چھاپہ، پولیس ٹارچر سیل سے مغوی بازیاب
ایس ایچ او قائد آباد سمیت تین اہلکار معطل
کراچی کے قائد آباد تھانے کے ٹارچر سیل سے مغوی حسن کو بازیاب کرا لیا گیا، قائد آباد پولیس نے مغوی حسن کی بیوی سے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے رقم نہ دینے پر خاتون کے شوہر کو منشیات کیس میں بند کروانے کی دھمکی دی گئی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے بھی دئیے ہیں۔
مغوی کی اہلیہ کی پیٹیشن پر مجسٹریٹ نے تھانے پر چھاپہ مارا۔
ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی نے واقعے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او قائد آباد سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔
ساتھ ہی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی قائد آباد کو انکوائری کا حکم بھی دیا۔
حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Karachi Police
Torture Cell in Police Station
مزید خبریں
ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی ٹھان لی، ٹیلی کام آپریٹرز ’طلب‘
پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کی جگہ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
فیض آباد دھرنا کیس : تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی فائنڈنگ نہیں، فیض حمید کے بیان پر رپورٹ تیار کردی، چیف جسٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ اضافہ
سوات ، 13 سالہ بچی سے نکاح کی آج نیوز پر خبر چلنے کے بعد گرفتاریاں
لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.