الیکشن کمیشن نے کے پی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت دے دی

خیبیر پختوانخواہ نگران حکومت گریڈ سولہ تک پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کرسکتی ہے، الیکشن کمیشن
شائع 01 مارچ 2023 05:40pm

الیکشن کمیشن نے کے پی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازات دے دی۔

خیبیرپختوانخواہ نگران حکومت نے الیکشن کمیشن سے گریڈ 16 تک پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی اجازت مانگی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے صوبائی نگران حکومت کوآگاہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خیبیر پختوانخواہ نگران حکومت گریڈ 16 تک پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کرسکتی ہے۔

واضح رہے خبیر پختوانخواہ کی نگراں حکومت نے پوسٹنگ ٹرانسفر سے متعلق الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی تھی۔

ECP

KP GOVERNMENT