سعودی عرب کے یوم تاسیس کی تقریب میں رونالڈو کا تلوار تھامے رقص

کرسٹیانو رونالڈو نے روایتی سعودی لباس بھی زیب تن کیا
شائع 23 فروری 2023 01:41pm
تصویر/ @AlNassrFC
تصویر/ @AlNassrFC
ایک سعودی خاتون سعودی عرب میں یوم تاسیس منا رہی ہیں - تصویر/ رائٹرز
ایک سعودی خاتون سعودی عرب میں یوم تاسیس منا رہی ہیں - تصویر/ رائٹرز

سعودی عرب میں اپنے یوم تاسیس کے موقع پرمملکت میں آتش بازی کا شاندارا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی الجبیل میں ایئر شو کا انعقاد کیا گیا۔

اسکولوں میں بھی یوم تاسیس کے موقع پر طلباء روایتی سعودی ملبوسات میں ملبوس تھے اور موقع کی مناسبت سے خصوصی طور پر کیک بھی بنائے۔

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریاض میں النصر کلب کی تقریب میں شرکت کرکے روایتی سعودی لباس زیب تن کیا ساتھ ہی تلوار کو ہاتھ میں تھام کر رقص بھی کیا۔

خیال رہے کہ 22 فروری کو مملکت کے قیام کی یاد میں سعودی عرب میں یوم تاسیس منایا جاتا ہے، جبکہ اس دن عام تعطیل ہوتی ہے۔

اس دن پر تفریحی مقامات پر روایتی سعودی گانے چل رہے ہیں، جبکہ دکانیں خصوصی آفرز کا اشتہار دے رہی ہیں۔

Cristiano Ronaldo

Saudi Founding Day