سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی اہلیہ کا شوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس کو خط

محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس سے سو موٹو نوٹس لینے کا مطالبہ
شائع 10 فروری 2023 02:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی بازیابی کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو سووموٹو ایکشن لینے کے لئے خط لکھ دیا۔

محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے چیف جسٹس کے نام خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لئے جسٹس عمر عطا بندیال سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہلیہ کوثر پروین نے کہا کہ اللہ تعالی کے بعد سپریم کورٹ سے ہی انصاف کی توقع ہے، چیف جسٹس اس مسئلے پر سوموٹو نوٹس لیں اور متعلقہ حکام کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیں ۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر سے 6 فروری کو آخری بار رابطہ ہوا تھا، محمد خان بھٹی نے بتایا کہ کچھ مشکوک افراد ان کا پیچھا کر رہے ہیں، انہیں بغیر یونیفارم کے کچھ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے، سرکاری ایجنسیاں ان کی گرفتاری قبول کرنے پر تیار نہیں، محمد خان بھٹی کی زندگی مستقل خطرے میں ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

cheif secratory punjab

mohammad khan bhatti