میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر حملے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

گزشتہ روز پولیس نے حملہ ناکام بنایا تھا
شائع 01 فروری 2023 09:38am

میانوالی کے تھانہ مکڑوال پرحملے کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشنز کے لئے سرگودھا سے بھی پولیس نفری پہنچ گئی ہے جبکہ تھانے پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پہاڑوں میں روپوش ہوئے ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے 9 بجے تھانہ مکڑوال پرحملہ کیا گیا تھا جو پولیس کی کامیاب حکمت عملی کے باعث حملہ ناکام ہوا۔

Mianwali