پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیمیں دوسرے ٹی 20 میں آج مدمقابل

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا
شائع 26 جنوری 2023 10:57am
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

ہوبارٹ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو 3میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ویمنز ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کیا تھا۔

t20 cricket

PAK VS AUS

pakistan women cricket team

hobart

australia women