Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نازیبا ویڈیوز کا معاملہ: دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پرفریقین کو نوٹس جاری

ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں
شائع 25 جنوری 2023 01:21pm

سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرفریقین کو 8 فروری کے لئے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

عدالت میں عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے پرسماعت ہوئی، عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر مدعیہ، پراسکیوٹر ایف آئی اے، انویسٹی گیشن آفسر کو 8 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

عامرلیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ پرالزام ہے کہ انہوں نےخاوند کی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا کو فراہم کی تھی۔

دانیہ شاہ کے خلاف عامرلیاقت کی صاحبزادی دعائے عامرکی مدعیت میں ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ درج ہے۔

ایڈووکیٹ لیاقت علی خان گبول کا موقف تھا کہ ملزمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے ملزمہ نے نہ تو عامر لیاقت کی ویڈیو بنائی اور نہ ہی کسی کو فراہم کی۔

وکیل نے مزید کہا کہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہیں جائیداد کی وراثت سے حصہ مانگنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے شرعی حصہ سے دستبردار ہوجائے۔

دانیا شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔

Aamir Liaquat Hussain

Sindh High Court

Dania Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div