Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ختم، وزیراعلیٰ کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام تک گورنر کو بھیجنے کا اعلان
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 03:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں وزیراعلیٰ محمود خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا کابینہ کا ممکنہ آخری اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج صوبائی کابینہ کا آخری اجلاس تھا اور تمام شرکاء کا مشکور ہوں کیونکہ تمام وزراء اور افسران نے صوبے کی تعمیر اور ترقی کے لئے بھرپور تعاون کیا۔

کابینہ اجلاس میں محمود خان نے اعلان کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام گورنر کو ارسال کر دوں گا۔

تاہم گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا مؤقف ہے کہ اسمبلی تحلیل کی سمری ابھی آئی نہیں تو کیا تبصرہ کروں لیکن پنجاب اسمبلی ٹوٹنی نہیں چاہیئے تھی ، عمران خان کے فیصلے کو یوٹرن تو نہیں کہوں گا لیکن نظر ثانی اچھی بات ہے۔

گورنر غلام علی نے مزید کہا کہ میں اب بھی کہتا ہوں کہ اسمبلی نہیں ٹوٹنی چاہیئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل عام انتخابات کا راستہ ہموار کرنے کی طرف اہم قدم ہوگا، ملک میں انتخابات کا ڈنکا بجے گا۔

فواد چوہدری نے آج نیوز کی خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں مزید لکھا اگلے دو ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے، اصل معاملہ سیاسی استحکام کا ہے۔

cm kpk

mehmood khan

KPK Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div