ق لیگ نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا
آج شام 6 بجے انضمام کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا
 
    
        مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا باقاعدہ اعلان آج شام کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نےمسلم لیگ ق کوپاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونےکی دعوت دی تھی اور مونس الٰہی سمیت دیگراراکین اسمبلی پی ٹی آئی میں انضمام کے حامی ہیں۔
    
اس حوالے سے مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب کیا گیا تھا۔
حتمی فیصلہ پرویزالٰہی نے کرنا تھا اورذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان آج شام 6 بجے کیا جائے گا۔
شریفوں کے منصوبے دھرے رہ گئے، عمران خان ایماندار آدمی ہیں، پرویزالٰہی
ق لیگ آئندہ انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑے گی۔
pti
imran khan
Chaudhry Pervaiz Elahi
PMLQ
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔