حنا پرویز بٹ کیلئے پی ٹی آئی کا انتخابی پوسٹر حیرانی کا باعث بن گیا

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل 15 جنوری کو ہورہے ہیں
شائع 14 جنوری 2023 10:01am

مسلم لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے پوسٹرز پراستعمال کی جانے والی تصویرکے باعث خاصی حیرت کا شکار ہیں۔

لیگی رہنما نے بلدیاتی انتخابات کی تشہیری مہم میں استعمال کیا جانے والا پی ٹی آئی کا پوسٹر شیئرکیا جس پر عمران خان کی زخمی حالت میں تصویرشیئرکی گئی ہے۔

تصویر آزادی مارچ کے دوران وزیرآباد میں عمران خان کے کنٹینرپرفائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے کے بعد کی ہے ، جب انہوں نے شوکت خانم اسپتال سے بذریعہ ویڈیو لنک عوام سے خطاب کیا تھا۔

حنا بٹ نے اس پوسٹر پراظیہار حیرت کرتے ہوئے لکھا کہ ، ’حیران ہوں یہ لوگ اب اس پر ووٹ لیں گے۔‘

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل 15 جنوری کو ہو رہے ہیں۔

pti

imran khan

Hina Pervez Butt

Wazirabad attack

Karachi Local Bodies Election 2023

Sindh Local Bodies Election