دھند کے باعث موٹر ویز بند، مری میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
ترجمان موٹرویز کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
 
    
        موسم کی بدلتی صورتِ حال اور دھند کے باعث اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔
موٹروے حکام کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیار بیگ تا کوٹ مومن، موٹروے ایم 3 درکھانہ تا فیض پور، موٹروے ایم 4 عبدالحکیم تا پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ بند کر دی گئی ہیں۔
موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ تا سمبڑیال بھی بند ہے۔
ترجمان موٹرویز کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مری میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی کردی جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مسافر اور سیاح سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔
punjab
fog
Motorways Closed
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔