Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

واٹس ایپ نے انٹرنیٹ سنسر شپ سے نمٹنے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

اگر آپ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے تو یہ فیچر انتہائی کارآمد ہے۔
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 10:58pm

سماجی رابطے کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کے لیے پراکسی سپورٹ شروع کر رہا ہے، اگر صارفین کا کنکشن بلاک یا منقطع ہے تو یہ سپورٹ صارفین کو واٹس ایپ تک رسائی برقرار رکھنے کی اجازت دے گی۔

پراکسی کا استعمال صارفین کو دنیا بھر میں رضاکاروں اور تنظیموں کی جانب سے ترتیب دیئے گئے سرورز کے ذریعے واٹس ایپ سے رابطہ قائم کرنے کے قابل بناتا ہے، جو لوگوں کو آزادانہ طور پر بات چیت کرنے میں مدد کرنے کے لیے وقف ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ پراکسی کے ذریعے کنیکشن سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی وہی سطح برقرار رہتی ہے جو ایپ فراہم کرتی ہے، اور یہ کہ ذاتی پیغامات اب بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رہیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پیغامات بیچ میں کسی کو نظر نہیں آئیں گے، یہاں تک کہ پراکسی سرورز، واٹس ایپ یا میٹا کو بھی نہیں۔

واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا، “ سال 2023 کے لیے ہماری خواہش ہے کہ یہ انٹرنیٹ بند کبھی نہ ہو۔“

”ایسی رکاوٹیں جیسی ہم نے ایران میں مہینوں سے دیکھی ہیں کہ لوگوں کے انسانی حقوق سے انکار کیا گیا اور لوگوں کو فوری مدد حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس شٹ ڈاؤن کے جاری رہنے کی صورت میں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ حل لوگوں کی مدد کرے گا جہاں کہیں بھی محفوظ اور قابل اعتماد مواصلات کی ضرورت ہے۔“

اس حوالے سے آزادی اظہار رائے کے حوالے سے آواز اٹھانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ ”آرٹیکل 19“ کا کہنا تھا کہ، ”ہم واٹس ایپ میں ایک اہم فیشر کی شمولیت کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں، جس کی ہم نے ایک ایسے وقت میں وکالت کی تھی جب ایران جیسے ممالک میں پرائیویسی کے خلاف محاصرہ عروج پر ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اہم اقدام بہت بڑی کامیابی ھاصل کرے گا اور اس سے اربوں لوگوں کا فائدہ ہوگا۔“

نیا آپشن ایپ کا تازہ ترین ورژن چلانے والے تمام صارفین کے لیے ترتیبات کے مینو میں دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی ہے، تو آپ سوشل میڈیا یا سرچ انجن کے ذریعے ایسے قابل اعتماد ذرائع کو تلاش کر سکتے ہیں جنہوں نے پراکسی بنائی ہے۔

پراکسی سے جڑنے کے لیے، آپ کو اپنی واٹس ایپ سیٹنگز میں جانا ہوگا اور ”اسٹوریج ایںد ڈیٹا“ پر کلک کرکے وہاں ”پراکسی“ کو منتخب کرنا ہوگا۔

پھر، آپ کو ”یوز پراکسی“ پر کلک کرکے پراکسی ایڈریس درج کرنا ہوگا اور کنیکشن کیلئے ”Save“ کو کلک کرنا ہوگا۔

اگر کنکشن کامیاب رہا تو آپ کو ایک چیک مارک نظر آئے گا۔ اگر آپ اس کے بعد بھی پراکسی کا استعمال کرتے ہوئے واٹص ایپ پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے سے قاصر ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ وہ پراکسی بلاک ہو گئی ہو۔

اس صورت میں، آپ ایک مختلف پراکسی ایڈریس استعمال کر کے دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نوٹ کرتا ہے کہ تھرڈ پارٹی پراکسی کا استعمال آپ کے آئی پی ایڈریس کو پراکسی فراہم کنندہ کے ساتھ شیئر کرے گا۔  

WhatsApp

Proxy

Internet Censorship

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div