Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ملک بھر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ہوں گی، کابینہ نے توانائی پالیسی کا اعلان کردیا

شادی ہال 10 بجے بند کیے جایں گے، الیکٹرک موٹرسائیکلز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2023 03:40pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ آصف پریس کانفرنس کر رہے ہٰیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ آصف پریس کانفرنس کر رہے ہٰیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مارکیٹس ساڑھے 8 بجے بند ہوجائیں گی، توانائی پالیسی کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوجائیں گے۔ توانائی پالیسی سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا وفاقی کابینہ نے توانائی پالیسی کی منظوری دیدی ہے، جس کو فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے گا۔ ملک میں مارکیٹس اور دفاتر رات گئے تک کھلے رہتے ہیں، ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں ہم 29 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ سردیوں میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، گرمیوں میں ہم 17 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹریٹ لائٹس کے بجائے 50 فیصد لائٹس جلائی جائیں گی، الیکٹرک موٹرسائیکل کی حوصلہ افزائی کی جائیں گی- موٹر سائیکل کی بیٹری کو گھر میں ہی چارج کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب آل کراچی تاجراتحاد نے بازار رات ساڑھے آٹھ بجے اور شادی ہالزرات دس بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

آل کراچی تاجراتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی نے فیصلے کو تاجروں کا معاشی قتل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ کراچی سے ملکی معیشت کا پہیہ چلاتا ہے، فیصلے کسی صورت قبول نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے ردعمل میں کہا ہے کہ آج بہت بڑی پالیسی اعلان کیا گیا ہے، عملدرآمد کیلئے پورا کلچر تبدیل کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دکانیں رات 9 بجے تک بند ہوجاتی ہیں، دنیا بھر میں 10 سے 11 بجے تک ریسٹورنٹ بند ہوجاتے ہیں۔ ہمارا کلچر دنیا سے بہت زیادہ مختلف ہے، کراچی میں شادی کیلئے گھر سے نکلا ہی 10 بجے جاتا ہے۔

PMLN

Federal govt

electricity

Khuwaja Asif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div