کراچی بلدیاتی انتخابات کے التوا سے الیکشن کمیشن کو لاکھوں روپے کا نقصان

اسلام آباد میں امیدواروں کے 50 کروڑ روپے ڈوبنے کا خدشہ
شائع 02 جنوری 2023 04:11pm
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا سے الیکشن کمیشن کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا، انتخابات کیلئے خریدی گئی انمٹ سیاہی زائدالمیعاد ہو کر ناکارہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے دوبارہ انمٹ سیاہی خریدی گئی ہے، جو کراچی حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بھیجی جائے گی۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے سے امیدواروں کے 50 کروڑ روپے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Election commission of Pakistan

Karachi Local Bodies Election 2023