Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل نہیں کراسکتے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے سر جوڑ لیے
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 07:44pm
فوٹو۔۔۔۔ نوائے وقت
فوٹو۔۔۔۔ نوائے وقت

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل نہیں کراسکتے، انتحابی عملہ بھی ہفتے کی چھٹیوں کی وجہ سے شہر سے باہر ہے، رات گئے انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنز تک رسائی بھی ممکن نہیں ہے۔

چند گھنٹوں کے نوٹس پر انتخابات کیسے کرائیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے سر جوڑ لیے۔

ڈی جی لاء کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں لاء ونگ اوردیگر متعلقہ ونگز کے افسران شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اتنے مختصر ترین وقت میں الیکشن کمیشن انتظامات کرنے سے قاصر ہے، انتخابی عملہ بھی ہفتہ اتوار اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی وجہ سے شہر سے باہر ہے، رات گئے انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنز تک رسائی بھی ممکن نہیں، اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں جانے کے سوا کوئی حل نہیں۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ممکن نہیں، اتنے شارٹ نوٹس پر پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔

حکام وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال پہلے ہی سخت ہے، ایک ہزار پولنگ سٹیشنز کو فوری سیکیورٹی نہیں دے سکتے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

ECP

Islamabad High Court

islamabad local bodies election

Islamabad LG polls Dec 31

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div