Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سیاسی بیروزگار، فارن ایجنٹ چار سال ملک پر مسلط رہے، مریم اورنگزیب

فارن ایجنٹ نے ملک کے مفادات بیچے، وزیراطلاعات
شائع 28 دسمبر 2022 09:07pm
مریم اورنگزیب (فوٹو:فائل)
مریم اورنگزیب (فوٹو:فائل)

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی بیروزگار، نااہل اور فارن ایجنٹ چار سال ملک پر مسلط رہے۔

تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے ترقی کرتے خوشحالی ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ نے ملک کے مفادات بیچے، کشمیر کا سودا کیا، فارن ایجنٹ اور امپورٹڈ ٹولے سے آئینی طریقے سے جان چھڑائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف دور میں مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح3.6فیصد تھی، فارن ایجنٹ ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کا موجب بنا۔

PMLN

Information Minister

Maryam Aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div