Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بختاور بھٹو کی فیس بک اسٹوری نے لوگوں کو کنفیوز کردیا

سالگرہ سے پہلے سالگرہ، وہ بھی دس سال پیچھے؟
شائع 25 دسمبر 2022 10:29pm

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی صاحب زادی بختاور بھٹو اگلے ماہ 33 سال کی ہونے والی ہیں، اور ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ اس بات پر خوش نہیں ہیں۔

بختاور نے اپنی فیس بُک اسٹوری پر گزشتہ سالگرہ کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اپنے کیک پر سجے 32 کے ہندسے کو 23 میں بدل کر خوشی کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔

حالانکہ بختاور کا جنم دن جنوری کی 25 تاریخ کو منایا جاتا ہے، لیکن ایک مہینے قبل 25 دسمبر کو ان کی جانب سے شئری کی گئی سالگرہ کی اس ویڈیو نے فالوورز کو کنفیوز کردیا ہے۔

چلیں جو بھی ہو، سالگرہ 25 جنوری کو منائی جائے یا 25 دسمبر، ایک بات تو طے ہے کہ اس کی تقریب اور سرپرائز ہمیشہ کی طرحب شاندار ہونے والا ہے۔ جس کا ایک نمونہ ہم پچھلے سال دیکھ چکے ہیں۔

گزشتہ سال بختاور بھٹو نے اپنی سالگرہ کی انتہائی شاندار، دلکش، اور غیر معمولی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھیں۔

انہوں نے اپنی 32ویں سالگرہ اپنے شوہر اور خاندان کے ساتھ منائی تھی، ان کے شوہر محمود چوہدری نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر دل کو چھو لینے والی مبارکباد دی تھی۔

سب سے مزے کی بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنے بیٹے میر حکیم کی طرف سے بختاور کیلئے سالگرہ کا ایک خوبصورت کارڈ لکھا۔

birthday

Bakhtawar Bhutoo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div