کراچی میں باپ کی اتفاقیہ فائرنگ سے 11 سالہ بچہ جاں بحق
پستول صاف کر رہا تھا کہ گولی چل گئی، والد
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مقتول کے والد سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا، والد کا کہنا ہےکہ پستول صاف کر رہا تھا کہ گولی چل گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کے والد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جن سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔