کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی
شائع 19 دسمبر 2022 11:27am
پولیس افسر اسلحہ لیکرسڑک پر چل رہا ہے۔ تصویر/روئٹرز
پولیس افسر اسلحہ لیکرسڑک پر چل رہا ہے۔ تصویر/روئٹرز

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گولیاں چلنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ مسلح شخص کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔

پولیس نے مسلح شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ایک افسر نے مسلح شخص ہلاک کیا ہے۔

پولیس نے خبررساں ایجنسی روئٹرزکو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔

Canada Firing