واٹر بورڈ کی دنبہ گوٹھ میں کارروائی، غیرقانونی ہائیڈرنٹ کنکشن کاٹ دیا
ہائیڈرنٹ مافیا کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، واٹر بورڈ حکام
 
    
        کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل نے دنبہ گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 انچ کی لائن سے چار چوری کے کنکشن کاٹ دیے۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق اینٹی تھیفٹ سیل نے دنبہ گوٹھ میں ہائیڈرنٹ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن کیا، کارروائی کے دوران غیرقانونی ہائیڈرنٹ سے پمپس اور رسیدیں ضبط کرلی گئی ہیں۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ افسروں نے سی ای او کی ہدایت پر غیرقانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی کی، ہائیڈرنٹ مافیا کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
karachi
water board
Dumba Goth
                مقبول ترین
              
              
             
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder 
 
 
 
 
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔