فٹبال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنلز میں کس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہوگا؟

کوارٹرفائنلز 9 اور 10 دسمبرکو کھیلے جائیں گے
شائع 07 دسمبر 2022 03:34pm
فیفا ورلڈ کپ 2022
فیفا ورلڈ کپ 2022

قطرمیں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔

کوارٹرفائنلز میں 8 ٹیمیں 4 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی جبکہ کوارٹرفائنلز 9 اور 10 دسمبرکو کھیلے جائیں گے۔

پہلا کوارٹرفائنل برازیل اورکروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، اسی روز ارجنٹینا کی ٹیم نیدرلینڈز کے مدمقابل آئے گی۔

تیسرے کوارٹرفائنل میں پرتگال کی ٹیم مراکش کا سامنا کرے گی، آخری کوارٹرفائنل دفاعی چیمپئن فرانس اورانگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔