Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ضروری نہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات ساتھ ہوں، خرم دستگیر

عمران خان نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے جس کے باعث وہ پاکستان کی مدد کو تیار نہیں، وفاقی وزیر
شائع 05 دسمبر 2022 09:29pm
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان۔ فوٹو — فائل
CM Punjab kay bayanaat, PTI kay liye nayi mushkilaat !!! | Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن اکھٹے ہوں۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان میں فاشست عمرانی تجربہ ہوا جو مٹی میں مل گیا ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے سے عمران خان کی پناہ گاہیں ختم ہوجائیں گی، اسی لئے وہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے اور اگر وہ یہ فیصلہ کر بھی لیں تو ہم پوری طرح تیار رہیں گے کیونکہ آئین میں ممانعت نہیں کہ صوبائی اور قومی اسمبلی میں ضروری الیکشن اکھٹے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان سے سوال ہے کہ کونسا بحران ہے جس کی وجہ سے ایک آئینی حکومت اور پارلیمان اپنی مدت پوری کیوں نہ کرے، اگر عمران اسمبلیاں توڑنے پر سنجیدہ ہیں تو وہ توڑدیں۔ ابھی جو تقرریاں ہوئی ہیں، وہ کسی کو کہیں بٹھانے والے نہیں بلکہ ایل او سی پر جا کر بھارت کو للکارنے والے ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریروں سے ترکیہ، چین، روس اور دیگر دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے جس کے باعث تمام دوست ممالک پاکستان کی مدد کرنے کو تیار نہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس پبی نے کہا کہ پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا دو صوبوں کے الگ انتخابات ہوں جب کہ پریوز الٰہی نے عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق کہا تھا کہ مارچ تک انتظار کیا جائے، کیا معلوم حکومت سے مذاکرات ہوجائیں لیکن وہ عمران کے ساتھ ہیں۔

imran khan

faisla aap ka

Elections

Khurram Dastgir Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div