وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرلز فیض حمید اور اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی

فسران کی ریٹائرمنٹ کیلئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی.
شائع 05 دسمبر 2022 06:39pm
Federal government approves resignation of Lt Gen. Faiz Hameed | Aaj News

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی ہے۔

دونوں افسران کی ریٹائرمنٹ کیلئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہوگا۔

1973 کے رولز آف بزنس میں درج رول 15 اے ون کے تحت فوج میں لیفٹیننٹ جنرل اور اس سے اوپر کے عہدے اور دیگر دفاعی خدمات میں اس کے مساوی عہدے کی تقرری وزیراعظم صدر کی مشاورت سے کریں گے۔

federal cabinet

Retirement

Lieutenant General Faiz Hameed

Lieutenant General Azhar Abbas