نئی شادی ٹوٹنے پر شوہر نے سابقہ بیوی پر فائرنگ کر کے خودکشی کرلی

خاتون اور ریاض کی چندروز قبل شادی کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔
شائع 01 دسمبر 2022 11:17am

دیپالپور کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ بہرام میں خاوند نے فائرنگ کرکے سابقہ بیوی کو شدید زخمی کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

دیپالپورتھانہ منڈی احمد آباد کی حدود میں خاوند نے اپنی سابقہ بیوی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی بعد ازاں خاوند نے خود کشی کرلی۔

جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق زخمی خاتون اور ریاض کی چندروز قبل شادی کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون اور ڈیڈ باڈی کو اسپتال منتقل کرکے واقع کی تحقیقات شروع کردی۔

firing

پاکستان

punjab

Deeparlpur