کراچی کے چڑیا گھر کی خوبصورت فوڈ اسٹریٹ

فوڈ اسٹریٹ کا کام جنوری میں کام مکمل کرلیا جائے گا
شائع 30 نومبر 2022 08:47pm
Karachi is getting a new food street soon and you should visit

کراچی میں برنس روڈ اور حسین آباد کی مشہور فوڈ اسٹریٹس کے بعد شہری اب ایک اور فوڈ اسٹریٹ کے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے اب کراچی زو میں بھی فوڈ اسٹریٹ قائم کی جارہی ہے۔

سینئیر ڈائریکٹر کراچی زو رضا عباس رضوی کہتے ہیں کہ جنوری تک اس فوڈ اسٹریٹ کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ میں شاپس اور کیبنز لگائے جائیں گے جس کا کام جنوری میں کام مکمل کرلیا جائے گا۔

راچی چڑیا گھرکا رخ کرنے والے شہریوںکی جانب سے فوڈ اسٹریٹ کےاقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

رنگ برنگی چھتریاں لگا کر فوڈ اسٹریٹ کو خوبصورت بنایا گیا ہے، جبکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے پیتل کے شیروں کا جوڑا بھی نصب کردیا گیا ہے۔

برنس روڈ اور حسین آباد کی فوڈ اسٹریٹس تو ہیں ہی مشہور، لیکن دیکھنا ہوگا کہ کیا کراچی زو میں بننے والی فوڈ اسٹریٹ بھی شہریوں میں مقبول ہو پائے گی؟

karachi

Karachi Zoo Food Street

Hussainabad Food Street

Burns road food street