چین میں کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے

پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا
شائع 28 نومبر 2022 09:07am
بیجنگ میں احتجاج  کے دوران مظاہرین ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں۔ تصویر بی بی سی
بیجنگ میں احتجاج کے دوران مظاہرین ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں۔ تصویر بی بی سی

چین میں کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

بیجنگ اور شنگھائی میں سیکڑوں افراد نے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

چینی شہریوں نے پابندیاں ماننے سے انکار کردیا جبکہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یومیہ ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے اورمزید 3 ہزار709 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

Shanghai

Beijing

China Covid