گلوکار عدنان سمیع کو پاکستان پر تنقید مہنگی پڑگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست پر عدنان سمیع نے پاکستان پر تنقید کی تھی
شائع 14 نومبر 2022 07:14pm

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست پر بھارتی گلوکار عدنان سمیع تنقیدی ٹوئٹ کی جس پر تنقید کا سامنا ہے ۔

گلوکار عدنان سمیع نے پاکستان کی شکست پر بپی لہری کا ایک گانا ٹوئٹ کیا جس میں بتایا کہ ورلڈ کپ ہارنے کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین کے جذبات کیسے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بہتر ٹیم جیت گئی! مبارک ہو انگلینڈ۔ یہ صرف ایک کھیل ہے۔

عدنان سمیع نے مزید لکھا کہ دوسری ٹیم کیلئے یہ سبق ہے کہ کھیل ختم ہونے سے پہلے سینہ چوڑا نہ کریں ۔

تاہم اس تنقیدی ٹوئٹ پر پاکستانی شائقین نے عدنان سمیع کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔

Adnan Sami