ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
پرویز الٰہی نے ابتسام حسن کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پرفائرنگ کرنیوالے ملزم کو پکڑنے والے پی ٹی آئی کارکن ابتسام حسن نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران پرویز الٰہی نے ابتسام حسن کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، ابتسام حسن نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتسام حسن جیسے بہادر نوجوان پر ناز ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔