غیرقانونی طور پر سندھ میں داخل ہونیوالے افغان مہاجرین گرفتار
گرفتارہونے والوں میں 89 مرد، 13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں
پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےغیرقانونی طور پرسندھ میں داخل ہونے والے افغان مہاجرین کو گرفتارکر لیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 122 افغان باشندے مبینہ طور پر بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے۔
رینجرز اور پولیس کی جانب سے تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی کاغذات کی پڑتال نہ ہونے اورغیر ملکی شہریت رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتارہونے والوں میں 89 مرد، 13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔
افغان باشندوں کوغیر قانونی داخلے پر قانونی کارروائی اور واپس افغانستان منتقلی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا ہے۔
بلوچستان
Sindh Rangers
sindh
Sindh Police
مزید خبریں
چلاس: مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین بچوں سمیت 20 جاں بحق
چاند پر جانے والے چینی جہاز میں پاکستانی سٹیلائیٹ کے علاوہ اور کیا جا رہا ہے
خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ، سینئر صحافی جاں بحق
وزیراعظم کا فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم
بلوچستان میں کالعدم دہشتگرد تنظمیوں کے خلاف مقامی افراد کی ریلی
لاہور : 15 روز قبل دفتری کولیگ سے پسند کی شادی کرنیوالی دلہن ہلاک، شوہر گرفتار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.