Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگے: رانا تنویر حسین

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہر چیز آئین و قانون سے ہٹ کر ہو رہی ہے۔
شائع 08 نومبر 2022 09:18pm
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین (فوٹو:فائل)
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین (فوٹو:فائل)

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے قانون کو ہاتھوں میں لیا ہوا ہے، پنجاب حکومت 100 فیصد چاہتی ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہر چیز آئین و قانون سے ہٹ کر ہو رہی ہے، پنجاب کی حکومت احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہے اور صوبے میں ہر چیز آئین اور قانون سے ہٹ کر کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے اتنے کمیٹڈ ہیں تو بلوچستان اور سندھ میں یہ کیوں روڈ بلاک نہیں کر رہے؟ ان دونوں صوبوں میں بھی ان کے فالورز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دلچسپی نہیں لی، اگر ہم محنت کرتے تو رزلٹ اور ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ غیر مشروط ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو قانون بنائے جاتے ہیں وہ حالات کو دیکھ کر بنائے جاتے ہیں، گورنر راج ایک قانون ہے، اس کو کسی خاص وقت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اگر مجبوری کے تحت فیصلہ کرے تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی والے اپنی ہی حکومت کیخلاف جلوس نکال رہے ہیں۔

AAJ NEWS

Federal govt

faisla aap ka

Punjab Govt

Rana Tanveer Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div