Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے
شائع 08 نومبر 2022 06:19pm
فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

بین الاقوامی صرافہ میں کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 52 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 428 اضافے سے ایک لاکھ 30 ہزار 572 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1672 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div