Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

’پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو مذہبی رسومات کیلئے بہترین سہولیات فراہم کیں‘

پرویز الٰہی نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے 553 ویں جنم دن پر مبارکباد پیش کی۔
شائع 08 نومبر 2022 02:13pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے 553 ویں جنم دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک کی تعلیمات میں لوگوں کے وقار، مساوی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی کی جھلک ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھ برادری کو پاکستان میں اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسرکرنے کی مکمل آزادی ہے، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہمیشہ بہترین سہولیات فراہم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور رہداری کا قیام بھی سابقہ حکومت کا تاریخی کارنامہ اورسکھ برادری کیلئے تحفہ ہے۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div