Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہرکردیا

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہوگا
شائع 03 نومبر 2022 11:12am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے موسم سرما کی پہلا بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 04 نومبرسے ملک میں داخل ہوگا جن کا اثر07 نومبر تک جاری رہے گا اور ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان اورآزاد کمشیرمیں 4 نومبرسے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اورایبٹ آباد بھی زد میں آئیں گے۔

دوسری جانب 5 نومبر سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم ، گوجرانوالہ اورلاہور میں بادل برسیں گے جبکہ گجرات، شیخوپورہ ،میانوالی، خوشاب اورسر گودھا میں جل تھل ہوگا ساتھ ہی چند مقامات پرژالہ باری کا امکان بھی ہے۔

اس کے علاوہ 7 نومبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، سکھر، جیکب آباد میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

punjab

Rain

sindh

Heavy rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div