پی پی اور (ن) لیگ کیخلاف فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن میں کیس آئندہ ہفتے مقرر کیے جانے کا امکان
شائع 20 اکتوبر 2022 12:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن)کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سماعت کے لئے مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کا کیس آئندہ ہفتے مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دونوں جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔