Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

امریکی ائیرلائنز کے طیارے میں سانپ کی موجودگی نے کھلبلی مچادی

جہازمیں سانپ کے رینگنے پرمسافروں نے ہنگامہ برپا کردیا
شائع 19 اکتوبر 2022 12:23pm
تصویر: سی این این
تصویر: سی این این

امریکی ایئرلائنز کے مسافر طیارے میں سانپ ملنے پرمسافروں نے ہنگامہ برپا کردیا۔

نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پروازپہنچنے کے بعد ایک مسافر کو پاؤں کے قریب سانپ رینگتا دکھائی دیا۔جس کے بعد مسافروں میں کھلبی مچ گئی۔

حکام نے سی این این کو بتایا کہ پولیس اور آپریشنز ملازمین نے مل کرسانپ کو جہاز سے نکالا ۔

ایک مسافر نے بتایا کہ جب پرواز اتر رہی تھی، تو بزنس کلاس کے مسافروں نے چیخنا شروع کر دیا اور اپنے پاؤں اوپر کی جانب کھینچ لیے تھے۔

ائرلائنز نے میڈیا کو بتایا کہ جب مسافروں نے سانپ کی موجودگی کی اطلاع دی تو فوری طور پر ائرپورٹ انتظامیہ سے مدد طلب کی ۔

نارتھ کیرولائنا وائلڈ لائف ریسورس کمیشن کے مطابق طیارے سے ملنے والے سانپ کو ”گارڈن“ سانپ کہا جاتا ہے۔

مذکورہ سانپ زہریلے نہیں ہوتے ہیں یہ صرف باغات میں پائے جاتے ہیں۔

United Nations

Snake

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div