ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت سے روک دیا گیا

ہاکی فیڈریشن کو این اوسی دینے سے انکار۔۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 06:49pm
پاکستان اسپورٹس بورڈ (فوٹو: فائل)
پاکستان اسپورٹس بورڈ (فوٹو: فائل)

حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت سے روک دیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو این اوسی دینے سے انکارکردیا، اسپورٹس بورڈ کے مطابق کمیٹی کا فیصلہ آنے تک ہاکی سے منسلک کسی بھی شخص یا ٹیم کواین اوسی نہیں دیاجائے گا۔

اسپورٹس بورڈز نے کہا کہ کمیٹی کا فیصلہ آنے تک این اوسی نہیں دیاجائے گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے ہاکی معاملات کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔

Pakistan Hockey Team

Azlan Shah Cup

PSB