Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جامعہ کراچی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم، متعدد کارکنان زخمی

3 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 05:43pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

جامعہ کراچی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں طلبا تنظیموں کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ طلبا تنظیم کے 3 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے پولیس و رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

karachi

students

karachi univeristy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div