Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم ہاؤس میں کیا ہوا؟ ہیکرکےدعوےکی تصدیق

بشیر میمن کو باتھ روم میں بند کیا گیا تھا
شائع 05 اکتوبر 2022 02:36pm

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تصدیق کردی۔

گزشتہ روز لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے Hackerr_HC ’ کے ہینڈل سے منسوب مواد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، نجی چینل پرآن ائرخبرکے اسکرین شاٹس میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح گوگی کے علاوہ سابق ڈی ایف آئی بشیرمیمن سے متعلق انکشافات سامنے آئے تھے۔

ہیکرکی جانب سے دعویٰ دکھایا گیا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عمران خان کے حکم پروزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا تھا، اور بات منوانے کے لیے انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک بشیرمیمن نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات میں بتایا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں اُن کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی تھی جس پربشیرمیمن کوغصہ آیا اورانہوں نے اونچی آوازمیں عمران خان کو جواب دیا۔

بشیرمیمن نے واضح کیا کہ انہیں اتنا پتہ ہے کہ طیش میں آ کرگالی نہیں دی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس سے نکلا تومیرے صبرکا پیمانہ لبریزہوچکا ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی کے مطابق،”میرا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان نے دیکھا کہ معاملہ خراب ہورہا ہے تو وہ میرا ہاتھ پکڑکرباتھ روم میں لے گئے اورکہا خدا کا واسطہ ہے سر، وزیراعظم سے اس طرح بات کرتے ہیں“۔

مزید پڑھیے:عمران خان، بشریٰ بی بی سے متعلق ’ہیکر‘ کے نام پر سنگین دعوے

مذکورہ اکاؤنٹ سے ہیکر نے بہت سے دیگردعوے بھی کیے تاہم نجی چینل پرچلائی جانے والی تمام ٹویٹس اب اس اکاؤنٹ پرموجود نہیں، امکان ہے کہ خبر ریک کیے جانے کے بعد ہیکر ہونے کے دعویدار نے ٹویٹس ڈیلیٹ کردی ہوں۔

تاہم ہیکر نے اپنے ٹوئٹر پروفائل پرکہاتھا کہ تمام ڈیٹا اپ لوڈ کرنا درحقیقت اتنا آسان نہیں ہے۔

FIA

imran khan

Bashir Memon

audio leak

#Hacker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div