نیب قانون میں ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کا بڑا فیصلہ

نیب میں جاری 50 کروڑ سے کم والے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن پنجاب کرے گا
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2022 02:26pm
50 کروڑ سے نیچے والے تمام کیسز کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
50 کروڑ سے نیچے والے تمام کیسز کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیب قانون میں ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا، نیب میں جاری 50 کروڑ سے کم والے تمام سیاسی اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن پنجاب کرے گا۔

نیب قانون میں ترمیم کے بعد 50 کروڑ سے کم کرپشن کے کیسز کی تحقیقات پنجاب حکومت نے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ آفس کاکہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب)کو خط لکھا جائے گا، جس میں نیب لاہور سے 50کروڑ سے کم والے تمام کیسز سے متعلق تفصیلات مانگی جائیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جارہا ہے۔

NAB

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

nab references

anti corruption punjab