Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی دیہات و انڈسٹریز کو گیس فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری

دیہات میں نجی شعبے کے تعاون سے گیس کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا
شائع 18 ستمبر 2022 11:32am
عوام کو ماحول دوست گرین فیول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، پرویز الہٰی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عوام کو ماحول دوست گرین فیول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، پرویز الہٰی فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات و انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے سی ای او ایل این جی ایزی پرائیویٹ لمیٹڈ یاسر حامد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ دیہات میں نجی شعبے کے تعاون سے گیس کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا، ایل این جی ایزی پرائیویٹ لمٹیڈ پنجاب کے دیہات اور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوگا، عوام کو ماحول دوست گرین فیول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Gas

village

gase pipe line

industries

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div