Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نےغیرتسلی بخش جواب پرعمران خان، فواد چوہدری ،اسد عمر کو طلب کرلیا

توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر تینوں رہنما 27 ستمبرکوطلب
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2022 10:16am
الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کئے۔ فوٹو — فائل
الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کئے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر عمران خان کو 27 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

ی سی پی نے عمران خان سمیت تینوں پارٹی عہدیداران کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی 27 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

پسِ منظر

الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے، ترجمان الیکشن کے مطابق سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔

pti

ECP

اسلام آباد

imran khan

Asad Umer

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div