ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ایرون فنچ آج نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ان ایکشن ہوں گے۔
شائع 11 ستمبر 2022 10:32am
ایرون فنچ پچھلی 7 اننگز میں صرف 26 رنز بناسکے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ایرون فنچ پچھلی 7 اننگز میں صرف 26 رنز بناسکے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے خراب کارکردگی کے باعث ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ایرون فنچ آج نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ان ایکشن ہوں گے جبکہ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلتے رہیں گے۔

آسٹریلوی بلے باز فنچ 145ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں، اس دوران انہوں نے 5ہزار سے زائد رنز اسکور کیےجبکہ فنچ پچھلی 7 اننگز میں وہ صرف 26 رنز بناسکے۔

فنچ نے اگلے سال 2023 ورلڈ کپ تک کھیلنے کا ہلان بنایا تھا تایم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا۔

اس موقع ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم تیار کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔

retierment

Australia

aron finch

odi cricket

Australia vs New zealand