پی ٹی آئی رہنماؤں کو اداروں کیخلاف بیانات سے روکنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ جمعرات (8 ستمبر) کو کیس کی سماعت کرے گا۔
شائع 02 ستمبر 2022 10:32am
جسٹس اعجاز الاحسن کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جسٹس اعجاز الاحسن کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو قومی اداروں کیخلاف بیانات دینے سے روکنے کے کیس کی سماعت جمعرات (8ستمبر) کو ہوگی۔

عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو قومی اداروں کیخلاف بیانات دینے سے روکنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 8 ستمبر کو سماعت کرے گا ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔

قوسین فیصل ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

pti leaders

National institutions