Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودی عرب میں مشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو پاکستانی سمیت 8 افراد گرفتار

ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 47 ملین ہے
شائع 31 اگست 2022 10:33pm
ملک میں یہ اپنی نوعیت کاپہلا کیس ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب
ملک میں یہ اپنی نوعیت کاپہلا کیس ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب

ریاض: سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی سب سے بڑی کوشش ناکام ہونے کے نتیجے میں دو پاکستانی سمیت 8 غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے۔

سعودی انسداد منشیات کے مطابق ملزمان ایک بڑے ٹرک میں آٹے کی بوریوں میں نشہ آور گولیوں کو چھپا کر سمگل کر رہے تھے، ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 47 ملین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمگلنگ کرنے والے 8 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو پاکستانی اور 6 شامی شہری شامل ہیں، ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں منشیات سمگل کرنے کا ملک میں یہ اپنی نوعیت کاپہلا کیس ہے۔

Saudia Arabia

Smuggling

drugs

Overseas Pakistani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div