شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
بھجی میں آپ کو پاکستان آنے کی دعوت دوبارہ دیتا ہوں، شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
گزشتہ روز دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے میچ سے قبل ایک نجی چینل پر مقابلے دوران شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ سے کہا کہ اگر وہ پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ ان کے میزبان ہوں گے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘بھجی میں آپ کو پاکستان آنے کی دعوت دوبارہ دیتا ہوں، چاہے کرکٹ ہو یا نہیں آپ پاکستان آسکتے ہیں’۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا ’ آپ نے پاکستان میں جہاں بھی گھومنا پھرنا ہو، میں آپ کا میزبان ہوں گا’۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔