اسلام آباد: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک دھماکے سے پھٹ گئی، 3 افراد زخمی

حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے موٹرسائیکل میں بارودی مواد موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
شائع 10 اگست 2022 01:43pm
پولیس نے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس نے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

اسلام آباد کےعلاقےبارہ کہو میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم کے بعد ایک موٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے موٹرسائیکل میں بارودی مواد موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس نے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔